مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر شیخوپورہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر شاہ زیب حسن کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کیلئے دائر متفرق درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کر لیا۔ سیشن عدالت نے غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس کی سماعت 21فروری تک ملتوی کر دی۔مقامی عدالت نے احکامات نہ ماننے اور بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر تھانہ فیصل ٹاون کے 4 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ روکنے کا حکم دیدیا۔