ہربھجن کا کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کا مطالبہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر ہر بھجن سنگھ نے بھارت سے رواں سال جون میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔سابق بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے پلوامہ حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ بھارت کو پاکستان کیساتھ ہر گِز ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے۔ کھیل ضروری نہیں ہمارا ملک ہمارے لئے اہم ہے۔انہوں نے پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان اگر ورلڈ کپ نہ بھی ہو تو بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بھارت خود بہت مضبوط ہے۔