وزیر اعظم کا بھارت کو دوٹوک پیغام قومی امنگوں کی تر جمانی ہے،چوہدری سرور
لاہور(نیوزرپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بھارت کو ددٹوک پیغام قومی امنگوں کی تر جمانی ہے 'پوری قوم چٹان کی طرح حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ' بھارت ہوش کے ناخن لیں ورنہ انکے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا 'پاک ترک دوستی بھائی چارے اخوت اور محبت کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہے اور پاک ترک عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور آج گور نر ہائوس میں تر کی کے پاکستان میں سفیراصعان مصطفی یرواکول اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے تر کی کے پاکستان میں سفیراصعان مصطفی یرواکول سے ہونیوالی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات 'خطے کی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ تر کی پاکستان کا دوست ہے جس نے ہر مشکل کی گھڑی اور سفارتی سطح پر پوری دنیا میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر لحاظ سے مثالی ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان تعلقات میں مزید مضبوطی آرہی ہے۔رانا محمد عتیق اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے دفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جتنی قر بانیں پاکستان نے دیں ہیں دنیا میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ہم صرف خطے میں ہی نہیں پوری دنیا میں امن کی بات کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو آئینہ دکھادیا ہے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں اور پاکستان کے خلاف کسی بھی حر کت سے باز رہے ہیں ورنہ پاکستان بھارت کو اس کی سوچ سے بھی سخت جواب دیگا۔بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں انکو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کی طرف بڑ ھنے والے کسی ہاتھ کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور دشمن کو ہر محاذپر منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ قبل ازیںخاتون محتسب پنجاب کی جانب سے جائے ملازمت کو خواتین کے لئے پر وقار بنانے کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ کانفر نس سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل کے حل اور ان کو ایک باوقار ماحول فراہم کرنے کے لئے جو بھی تعاون رکار ہو گا فراہم کرے گی۔ خاتون محتسب پنجاب سرکاری، نیم سرکاری اور غیر سرکاری ہر طرح کے اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی شکایات پر انہیں مفت اور فوری انصاف مہیا کرتا ہے۔انہوں نے کہاپاکستان کی آبادی کے آدھے سے زیادہ حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ان کا کردار ملک کی معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔لاہور میں جاری دو روزہ انٹرنیشنل بفلو کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدر ی محمدسرورنے کہا کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک کے شعبہ میں ابھی بہت کام ہونا باقی ہے پاکستان ڈیری اور لائیو اسٹاک میں بڑا ایکسپورٹر بن سکتا ہے ہمیں اپنی درآمدات کو کم اور برآمدات کو بڑھانا ہوگا جدید تقاضوں کو پورا کر کے ہر شعبہ میں پیداوار کو بڑھایا جا سکتا ہے۔