جاپان خیبر پی کے‘ سندھ‘ بلوچستان کیلئے 10.4 ملین ڈالر کی امداد فراہم کریگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جاپان خیبر پی کے‘ سندھ‘ بلوچستان میں کم خوراکی‘ ذرائع آمدن میں اضافہ‘ قدرتی آفات کے مقابلہ کے لئے 10.4 ملین ڈالر کی امداد فراہم کریگا۔ اس سلسلے میں حکومت جاپان یو این ڈی پی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے۔ خیبر پی کے میں کم خوراکی کا شکار ایک لاکھ 55 ہزار ماؤں اور بچوں پر 3.5 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔