سماجی تنظیم ڈو اٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)سماجی تنظیم ڈو اٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا آغاز ،SOS Village میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ SOS Village میں ڈاکٹر بشریٰ شمس نے پودا لگا کر شجری کاری مہم کا آغاز کیا۔تقریب میں چیئرپرسن SOS VIllage ڈاکٹر بشریٰ شمس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین ڈو اٹ قاضی عبدالباری، وائس چیئرمین کاظم میر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر بشریٰ شمساور دیگر نے SOS Village میں پودا لگایا اور دعا بھی کی۔ تقریب کے دوران ڈو اٹ کی ٹیم کی جانب سے ویلج میں مقیم یتیم اور بے سہارا بچوں کے درمیان مختلف قیمتی تحائف تقسیم کئے گئے۔ منعقدہ تقریب میں بچوں کے لئے مظفرآباد کے نامور گلوکار حمزہ میر نے ملی نغمے اور ترانے پیش کیے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بشریٰ شمس نے ڈو اٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔