ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف اندراج مقدمہ سے متعلق کیس کی سماعت
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف مقدمہ کے اندراج سے متعلق کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری کو آج طلب کر لیا ہے، طلبی ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ کے اندراج پر کی گئی ہے ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت عظمی سے درخواست کی تھی کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کیا گیاہے عدالت نے دونوں افسران کو ڈی جی ایل ڈی اے کی درخواست پر آج طلب کیا ہے عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو حراساں کرنے سے روکا تھا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات سے ڈی جی اینٹی کرپشن کو آگاہ کر دیا تھا۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ دونوں افسران کو کہیں کل عدالت آ کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔