بھارت ہر چیز میں پاکستان کو گھسیٹنے کی بجائے اپنا گھر ٹھیک کرے: محبوبہ مفتی
سری نگر (نیٹ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت ہر بات میں پاکستان کا نام لینے کا جنون چھوڑ دے اور اپنے گھر کو ٹھیک کرنے پر توجہ دے۔ جموں کشمیر میں خون خرابے کی وجہ بھارتی حکومت کا کشمیر کی طرف نامناسب رویہ ہے۔ اپنے گھر کو درست کرنے پر توجہ دی جائے۔