متعدد وارداتیں : ٹاؤن شپ میں سوا 4 لاکھ روپے، زیورات لوٹ لئے
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور کے مختلف علاقوںمیںڈاکوؤںاورچوروںنے متعدد وارداتوں میں شہریوںکولاکھوںروپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروںوموٹرسائیکلوںسے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق ٹاون شپ کے علاقے میںڈاکوؤںنے گھرمیںگھس کرقیصرکے اہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بناکر4لاکھ20ہزارمالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے،کاہنہ کے علاقے میںڈاکوگھرمیںگھس کروارث اوراس کی فیملی کواسلحہ کے زور پریرغمال بناکر3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ باغبانپورہ کے علاقے میںموٹرسائیکل سوارڈاکوؤںنے ہارون اوراسکی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے50ہزارروپے نقدی وطلائی زیورات،نواب ٹاون کے علاقے میںڈاکوؤںسعیداورفیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 20ہزار روپے نقدی وطلائی زیورات،شیراکوٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے طلعت اورفیملی سے1لاکھ 30ہزارروپے نقدی وطلائی زیورات،شفیق آبادمیںڈاکوؤںنے عثمان اورفیملی سے 70ہزارروپے نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقے میںڈاکوگن پوائنٹ پرعبدالواحدسے 50ہزاراورموبائل فون ،سمن آباد سے ڈاکونسیم سے45ہزارنقدی اورموبائل فون ،ریس کورس میںعمرسے ڈاکوگن پوائنٹ پر34ہزار نقدی اورموبائل فون،چوہنگ سے ڈاکوگن پوائنٹ پراکمل سے15ہزار نقدی اورموبائل فون لوٹ کرفرارہوگئے جبکہ ڈیفنس سی اوراقبال ٹاؤن سے گاڑیاںاوراسلام پورہ، پرانی انارکلی اورجوہرٹاون کے علاقے سے نامعلوم چورموٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار ہو گئے۔