کراچی، ڈالمیا میں خزانے کی تلاش میں صحن کی کھدائی، 11 افراد گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے ڈالمیا میں خزانے کی تلاش میں گھر کے صحن میں مشکوک کھدائی پر 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق راتوں رات دولت کمانے کی حرص نے ڈالمیا کے شہری کو اندھا بنا دیا اور پیرنی کے کہنے پر مرید نے خزانے کی تلاش میں گھر کا صحن ہی کھود ڈالا۔ پولیس نے مشکوک کھدائی کی اطلاع ملنے پر پیرنی، اسکے شوہر، مرید اور آٹھ مزدوروں کو گرفتار کر لیا۔