شہرقائد میں سیوریج سسٹم تباہ ‘ گلیاں ‘ سڑکیں زیر آب
کراچی(خبرنگار) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکی انتظامیہ کی غفلت و لاپروائی کے باعث شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئیں۔ شہر بھر میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی مرکزی شاہراہیں جن میں ایم اے جناح روڈ شاہراہ پاکستان‘ حیدری مارکیٹ دو منٹ چورنگی‘ شیرشاہ سوری روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقے جن میں سرجانی ٹائون‘ گلشن معمار کورنگی اورنگی گلشن اقبال بلاک13 میں سیوریج کا گندہ پانی گلیوںمیںکھڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت مشکل اور زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے جبکہ مرکزی شاہراہوںپر سیوریج کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہے۔ واٹر بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث سیوریج کا نظام متاثر ہوا ہے جس پر جلد قابوپالیا جائے گا۔