ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی منظوری ‘ ینگ نرسز نے بھی کمر کس لی‘ سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات
کراچی (ہیلتھ رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطالبے کی منظوری کے بعد ینگ نرسز نے بھی کمر کس لی سیکریٹری ہیلتھ سے ملاقات میں مطالبات ،پیش کردیئے گئے۔ مطالبات منظور نہ کئے گئے تو جمعرات کو پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ اور پراونشل نرسز ایسوسی ایشن سندھ کا الائینس بھی تشکیل دیدیاگیا دونوں ایسوسی ایشن مشترکہ سندھ نرسز الائینس کا نام دیکر کام شروع کریں گی فور ٹیئر فارمولا کے تحت اپ گریڈیشن۔ پروموشنز اور نرسز کو ہیلتھ الائونس کی سمری جاری کرنے کا مطالبہ فنانس ڈپارٹمنٹ میں تین ماہ سے التوا کا شکار سمری 20 فروری سے قبل جاری کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے ۔ سمری پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سندھ بھر میں کام چھوڑنی کی دھمکی دے دی گئی ہے۔