ریڈیو پاکستان ، پاکستان سپر لیگ 2018 کے جمعرات سے شروع ہونے والے تیسرے ایڈیشن کے میچوں کی گیارہ اسٹیشنوں سے براہ راست کمنٹری نشر کرے گا۔ یہ کمنٹری میڈیم ویو اسٹیشنوں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ، بہاولپور، حیدرآباد ، پشاور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، سکردو اور گلگت سے نشر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کا ایف ایم 101 نیٹ ورک بھی اپنی معمول کی نشریات کے دوران تازہ ترین صورتحال براہ راست نشر کرے گا۔تقریباَ ایک ماہ جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے تمام میچ چار مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ ان میں سے اٹھارہ میچ دوبئی میں، تیرہ شارجہ میں اور دو لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کراچی میں 25 مارچ کو ہوگا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق روزانہ پہلے میچ کی براہ راست کمنٹری 04:30 پر شروع ہوگی جبکہ دوسرے میچ کی کمنٹری 9:00 بجے شروع ہوگی ۔ افتتاحی میچ جمعرات کو (کل) صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024