قومی احتساب بیورو کی ہدایت پر نیب خیبر پختونخوا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے دو سرکاری ہیلی کاپٹروں کے مبینہ غیر قانونی استعمال کی تحقیقات کے لئے ٹیم مقرر کردی۔ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا کی سربراہی میں قائم ٹیم عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹروں میں دوروں کی چھان بین کرے گی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر خیبرپختونخوا کے دو ہیلی کاپٹروں پر 74 گھنٹے غیر قانونی طور پرسفر کرنے کے الزامات ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا نوید حیدر کرینگے۔ٹیم میں قانونی ماہرین اور تحقیقاتی افسران بھی شامل ہیں۔عمران خان پر ایم آئی 171ہیلی کاپٹر پر بنی گالا سے کوہاٹ، پشاور،مردان،بٹگرام ،دیر اور کمراٹ جبکہ ایکیوریل ہیلی پر بنی گالا سے پشاور،کوہاٹ،ایبٹ آباد،ہری پور،چترال،سوات اورنوشہرہ تک کا سفر کرنے کے الزامات ہیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024