لاہور کے سیشن کورٹ میں فائرنگ، 2 وکیل جاں بحق ،دوسرا زخمی:پولیس زرائع

Feb 20, 2018 | 11:25

ویب ڈیسک

  لاہور کی سیشن کورٹ کے احاطے میں ایک وکیل نے تلخ کلامی کے بعد دوسرے وکیلوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 وکیل جاں بحق ہو گئے. فائرنگ کرنے والے وکیل کاشف راجپوت کو گرفتار کرلیاگیا ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر دو وکلاءکے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس دوران بات بڑھ کر فائرنگ تک جا پہنچی اور کاشف راجپوت نامی وکیل نے طیش میں آکر دوسرے وکیل پر فائر کردیا جس کے باعث رانا اشتیاق موقع پر جاں بحق اور اس کے ساتھ موجود دوسرا وکیل شدید زخمی ہوگیا ، جاں بحق وکیل کی میت اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے وکیل کاشف راجپوت کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ 

مزیدخبریں