ڈی ولیئرز انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے آئوٹ
جوہانسبرگ (اے پی پی) جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ولیئرز فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٹیم مینجر محمد موسیٰ جی کے مطابق اے بی ڈی ولیئرز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور ٹی 20 سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔