آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
لاہور( سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابھی کیلیے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی۔