تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) عمان میں جاری تین ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ گذشتہ روز آخری لیگ میچ میں جاپان نے میزبان عمان ٹیم کو چار صفر سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان ٹیم اپنے چاروں میچ کھیل کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پول میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کیے ہوئے تھی۔ ڈبل لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے 8 پوائنٹس، جاپان کے 7 جبکہ میزبان عمان ایک پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر موجود تھی۔