ورلڈ کپ تک پاکستانی کھلاڑیوں پر غیر ملکی لیگز کے دروازے بند
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی لیگز میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کے لئے سخت پالیسی تیار کرلی ہے۔نئی پالیسی کے تحت ورلڈ کپ تک غیر ملکی لیگز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے دروازے بند کئے جارہے ہیں اور ایک سال میں کوئی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے علاوہ ایک سے زیادہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔2019 کے ورلڈ کپ تک بظاہر مشکل دکھائی دے رہا ہے کہ بورڈ کسی کھلاڑی کو غیر ملکی لیگ کے لئے این او سی جاری کرے کیوں کہ پاکستان ٹیم کی مصروفیت کی وجہ کھلاڑی مسلسل مصروف رہیں گے۔پاکستان سپر لیگ کے دوران بورڈ کے حکام ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے حتمی مشاورت کر کے پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دیں گے۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے پی سی بی ایک سال میں سینٹرل کنٹریکٹ والے ہر کھلاڑی کو ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے گا جب کہ اس حوالے سے ڈرافٹ تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی نے بورڈ کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جس میں کھلاڑیوں کو ورک لوڈ سے بچایا جائیکیوں کہ اکثر یہ شکایات سامنے آتی تھیں کہ غیر ملکی لیگز میں تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو اہم رول دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ تھک جاتے ہیں اور جب انہیں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے تو کئی کھلاڑی فٹنس مسائل کا