لاہور میں نئی اور پرانی گاڑیوں کا رنگا رنگ موٹر شو
لاہور (نیٹ نیوز) لاہور میں نئی اور پرانی گاڑیوں کا رنگا رنگ موٹر شو سجا جس میں کار لورز کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ خوبصور ت اور دلفریب کار شو، منچلے ہیوی بائیکس بھی لے کر پہنچ گئے، نئے اور پرانے ماڈلز کی چمچماتی گاڑیوں کے موٹر شو نے ایسا سحر طاری کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے، کسی نے سلفیاں بنائیں تو کوئی موٹربائیکس اور کاروں کی تصویریں بناتا دکھائی دیا۔