پہلے چیلنج کپ ون ڈے کلب ٹورنامنٹ کے مزید 2 میچوں کے شیڈول کا اعلان
لاہور( سپورٹس رپورٹر )گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیراہتمام پہلے چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دومزید میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔آج (منگل)کے روز ایل آر سی سے اتفاق گراونڈ میں خان سپورٹس اور پنجاب کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔اس میچ میں اشرف بھٹی اورندیم فاروقی امپائرز جبکہ بلال احمدسکورر ہوں گے۔جمعرات 22 فروری کو ریلوے کا رسن گراؤنڈ پر مغلپورہ وائٹس اور فاران سپورٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔اس میچ میں طارق سلمان اور عابد حسین امپائرنگ جبکہ شیر باز خان سکورر کے فرائض انجام دیں گے۔ سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی شہباز علی کی طرف سے ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میچ کے وقت کا خاص خیال رکھیں تاکہ میچ بروقت شروع ہوسکیں۔