’’زکوٹا جن‘‘ منا لاہوری کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور( کلچرل رپورٹر)ڈرامہ سیریل"عینک والا جن" میں’’ زکوٹا جن ‘‘سے مشہور مطلوب الرحمٰن المعروف منّا لاہوری کی وفات پرپی ٹی وی جنرل منیجرعبدالحمید قاضی ،ایگزیکٹو پروگرام منیجر محمد بشیر ،فنانس منیجر فہیم احمد خان ، ایگزیکٹو منیجر ایڈمن اینڈ پرسنائل اقبال راں،سینئر نیوز ایڈیٹر فیاض احمد وڑائچ ،جی ایم مارکیٹنگ انور حسین و دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے ، سی بی اے یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان ،آفیسر تعلقات عامہ پی ٹی وی لاہور محمد کاملین خاں،تمام پروگرام پروڈیوسرز اور دیگر ملازمین نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلندفرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل سے نوازے۔