ایک تصویر................ ایک کہانی
راولپنڈی، زیر نظر تصویر کسی کرین کی نہیں ہے بلکہ مصروف آدم جی روڈ پر خراب ٹرانسفارمر کی جگہ ایک ٹرالی پر نصب ایمرجنسی ٹرانسفارمر کی ہے جو گزشتہ دو ماہ سے اس رش والی سڑک پر ٹریفک جام کا باعث بنا ہوا ہے اور ایسے لگتا ہے کہ ایمرجنسی ٹرانسفارمر کہیں مستقل حیثیت نہ اختیار کرجائے۔ آئیسکو حکام کو جلد از جلد خراب ٹرانسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمر لگا کر بجلی کی سپلائی اور ٹریفک جام کے مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ (تحریر و تصویر: ایم جاوید)