سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ،میزبان تنظیم اسپورٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں میزبان تنظیم اسپورٹس نے فیورٹ موسی لاشاری کو مقررہ وقت میں مقابلہ2-2 گول سے برابر ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پہلے کوارٹر فائنل میں تنظیم اسپورٹس ن کے زین بروہی نے7 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔ موسی لاشاری ن کی جانب سے کھیل کے25 ویں منٹ میں علی رضا نے گول اسکور کرکے مقابلہ1-1 گول سے برابر کردیا۔ وقفے میں مہمان خصوصی سندھ فٹبال ریفری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سعید خان اور عبدالعزیز کا کھلاڑیوں سے تعاوف کرایاگیا۔ انٹرنیشنل نومی مارٹن، آرگنائزنگ سیکریٹری ایشلے جانی ڈین، رضا خان، محمد سلیم سماء دانس، شہزاد، صمد جان، محمود علی خان ،سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اور سجاس کے صدر طارق اسلم ویگر ہمراہ تھے۔ تنظیم اسپورٹس کی جانب سے 55 ویں منٹ میں کاشف بروہی نے گول بناکر اپنی کو میچ میں ایک بار پھر برتری دلا دی۔ دس منٹ کے بعد موسی لاشاری کے اورنگزیب بابا نے گول اسکور کرکے مقابلہ2-2 سے برابر کردیا۔ مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر تنظیم اسپورٹس نے4-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ تنظیم اسپورٹس کے گول کیپر آصف خان نے فیصلہ کن پنالٹی کک پرگول کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں فور میں پہنچا دیا ۔