کیون اینڈرسن نے نیویارک اوپن جیت لیا
نیویارک(آئی این پی)کیون اینڈرسن نے نیویاک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے ثام قیوری کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ٹاپ سیڈ جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن نے سیکنڈ سیڈ امریکا کے ثام قیوری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-3 اور 7-6 سے ہرایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔