والد کی تحویل سے لی گئی دو بچیاں دوبئی پہنچا دی گئیں
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ رمنا کے علاقے میں والد کی تحویل سے لی گئی دو بچیاں دوبئی پہنچا دی گئیں پولیس نے تفتیش شروع کردیپولیس کو نثار نے بتایا کہ مدعی کی دوبیٹیاںدس سالہ رحیمہ اور چار سالہ فاطمہ کواسکی اہلیہ مریم نور اور برادرنسبتی احتشام نور نے اغواء کیا دونوں بچیوں کے اصل پاسپورٹ میرے پاس پڑے ہیں جبکہ مدعی کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنے بھائی کے ہمراہ تھانہ رتہ امرال سے ایک رپٹ بنوائی جسے پاسپورٹ آفس جی ٹین میں پیش کرکے درخواست کی گئی کہ بچیوں کے نئے پاسپورٹ بنائے جائیں جن پر میری دونوں بیٹیاں 20 دسمبر کو دوبئی بھیجوا دی گئیں مدعی مقدمہ نے تھانہ رمنا کو درخواست دی جس پر تفتیشی آفیسر اصغر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پاسپورٹ دفتر میں جو تھانہ رتہ امرال کی رپٹ دی گئی ہے اس کا ریکارڈ فرنٹ ڈیسک پر موجود نہیں۔