صبح دفاتر لگنے اورسہ پہر کو چھٹی کے اوقات میں کلب اور پارک روڈ پر شدید ٹریفک جام
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راول ڈیم چوک پر صبح دفاتر لگنے اور سہہ پہر کو چھٹی کے اوقات میں کلب روڈ اور پارک روڈ پر شدید ٹریفک جام شہریوں کیلئے بدترین مشکلات کا باعث بن گیا جہاں طویل قطاروں میں پھنسے شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار رہتے ہیں آزاد کشمیر اور ہزارہ کے علاقوں سے آنے والی گاڑیاں بھی اس میں پھنس جاتی ہیں راول ڈیم چوک پر ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈیوٹی کیلئے اگرچہ موجود ہوتے ہیں لیکن گاڑیاں کا شدید بہائو ان کیلئے بھی ٹریفک رواں رکھنے میں مشکلات پیدا کر دیتا ہے دافتر جانے اور آنے والے شہریوں کے علاوہ دیگر لوگ بھی اس مقام پر کافی دیر تک پریشان کن صورتحال سے گزرتے ہیں ۔