شاہ دی ٹالیاں میں پولیس کا چھاپہ، ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ وارث خان پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین ملزمان گرفتار کرلئے پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے گھات لگائےبیٹھے ہیں جس پر مقامی پولیس نے شاہ دی ٹالیاں ریڈکر کے ملزمان نقیب اللہ مسلح پستول 30بور معہ5روند،واجد مسلح پستول 30بور معہ4رونداور سید علی مسلح پستول 30بور معہ4روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔