قانون کی خلاف ورزی پر 13ہزار سے زائد موٹرسائیکل تھانوں میں بند
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن محمد یوسف ملک کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ہائی وے کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی عمل میںلاتے ہوئے 6560گرام چرس برآمد کر لی جبکہ مختلف علاقوں میں قانون کی خلاف ورزی پر 13ہزار سے زاہد موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ہے اسی طرح مختلف جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7اقسام کے مختلف خطرناک ہتھیار برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے دوسر ی جانب پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ بھی شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو ٹریفک قانون کی آگاہی مہم کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے اور پولیس کو بروقت اطلاع دینے کے حوالے سے سیمینار کا آغاز کر دیا ہے تاہم اس حوالے سے شہر کے پبلک مقامات جن میں پبلک پارکس، بس ویگن اڈے سمیت سکول ،کالجز میںپراجیکٹرز کی مدد سے سلائیڈ شوز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات سمیت پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار میں شرکاء کو بتایا گیا کہ کسی طرح جرائم پیشہ افراد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے سے قیمتی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن کی خصوصی ہدایت کے مطابق ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران 6560گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ہائی وے پر سفر کے دوران 550کُل گرام چرس برآمد کر کے دو افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جبکہ نکا بانڈی چیک پوسٹ پر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے روک گیا جبکہ دوران تلاشی ملزمان سے 160گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح نکا بانڈی چیک پوسٹ پر ایک اور کارروائی کے دورا ن گاڑی سے 120گرام جبکہ مصری موٹر پر کارروائی کے دورا ن 130گرام ، کو ٹکے پٹرولنگ پوسٹ نے 150گرام، دلیل پور پٹرولنگ پوسٹ نے 5سو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔