جی ایم سلاٹر ہائوس کے چھاپے،9 من مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں جی ایم سلاٹر ہائوس نے ریڈ کرکے9 من مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا پہلا چھاپہ تھانہ سٹی کے علاقے سبزی منڈی میں مارا گیا جہاں چھ من مضر صحت گوشت قبضے میں لے کر ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا چھاپہ تھانہ وارث خان کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں مارا گیا جہاں تین من مضرصحت گوشت قبضے میں لے کر دو ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے برآمد شدہ گوشت تلف کردیا گیا ۔