ٹاپ سٹی اسلحہ ،بارودی مواد برآمدگی کیس، ملزمان کنور معز وغیرہ کیس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہونے کے کیس سماعت سمیت 5کیسز میں 2گواہان کے بیان قلمبند کرلئے ۔پیر کو عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج نجی ہائوسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزمان کنور معز وغیرہ کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 20فروری ، تھانہ واہ صدر میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم علی خان کیس کی سماعت یکم مارچ، تھانہ صدر تلہ گنگ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم نعیم وغیرہ کیس کی سماعت یکم مارچ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود ی مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم عرفان کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 23فروری،اسی تھانے میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم تنویر کیس کی سماعت 24فروری تک ملتوی کر دی ۔