صوبائی دارالحکومت: مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے
لاہور(نامہ نگار)فیکٹری ایریا کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 22 سالہ نوجوان اووہیڈ برج سے نیچے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کا رہائشی محمد عابد والٹن روڈ کی طرف سے اوور ہیڈ برج پر سے تیزی سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث اس کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کربرج کی دیوار سے ٹکرا گئی اور وہ موٹر سائیکل سے نیچے جا گرا اور ہلاک ہو گیا۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افرادنے گھر کے باہر کھڑے 25سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ 25سالہ محمد مدثر گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم افراد وہاں آئے اور انہوں نے فائرنگ کرکے محمد مدثر کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ گجر پورہ کے علاقے میں50سالہ شخص اپنے دوست کے گھر میں پراسرار طور پرہلاک ہو گیا ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ناصر نے پولیس کو فون پر اطلاع کی کہ اس کا دوست حنیف اس کے گھر مہمان آیا تھا ۔جو پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے ۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔