فیروز والا: چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال و زر سے محروم
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے تاجر اورنگزیب کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو دو لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے سعید انور کو روک اس سے ایک لاکھ نو ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ نامعلوم افراد نے شمع کالونی بیگم کوٹ میں گھر کے باہر کھڑی کرم حیات کی کار چوری کر لی۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوئوں نے اشرف کو لوٹ لیا۔ دو لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے عبدالواحد کو لوٹ لیا۔ نقدی، موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔