لاہور پولیس کا "بچوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ" کے عنوان سے سیمینارمنعقد کرنے کا فیصلہ
لاہور (پ ر) لاہور پولیس نے"بچوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ" کے عنوان سے سیمینارمنعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیمینارکا انعقاد آج 10 بجے دن ایوانِ اقبال ایجرٹن روڈ پر ہوگا۔سیمینار میں پولیس افسران کی سینئر قیادت سمیت سینئر صحافی، سکالرز، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔سیمینار میں بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کیئے جانے والے اقدامات پراظہارِ خیال کیا جائے گا۔