اینگرو کارپوریشن اور لبرٹی ملز کااشتراک
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ اینگرو کارپوریشن اور توانائی کے شعبے میں اس کے موجودہ پارٹنر لبرٹی پاور ملز لمیٹڈ نے حال ہی میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ساتھ معاہدے کیا ہے ۔اس معاہدے کے تحت ملک بھر میں پانی کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کو تیار اور تعینات کیا جائے گا۔ اینگرو کارپوریشن کے چیف اسٹریٹجی آفیسر نادر سالار قریشی اورپی بی آئی ٹی کے سی ای او جہانزیب برانا نے پی بی آئی ٹی کے ہیڈ کوارٹرز میںمعاہدے پر دستخط کیے۔تھر میں پانی کے بحران کے مد میں اینگرو کارپوریشن نے حکومت سندھ اشتراک سے جدید پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی عملدرآمد میں شاندار کامیابی حاصل کی۔اپنے نقوش اور کاموں سے استفادہ کرتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والے تجربات کی بدولت اینگرو کارپوریشن، لبرٹی ملز لمیٹڈ اور پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ مشترکہ طور پر لاہور اور فیصل آباد میں پانی سے منسلک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہیں تلاش کریں گے۔