بلاک چین کی دوسری ملاقات کے موقع پر ’’اوپن آئیڈیا مقابلے ‘‘ کا اعلان
کراچی (کامرس رپورٹر) : ٹرسٹ ورکس کی جانب سے ’’اوپن آئیڈیا مقابلے‘‘ کی دعوت دی گئی ہے جس میں آئی ٹی کے شعبے سے وابسطہ نوجوانوں کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلاک چین پر عملدرآمد میں حائل مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے سے متعلق اپنے آئیڈیاز پیش کریں۔ اس مقابلے میں جیتے والے افراد کو کیش انعام دیا جائے گا اس کے علاوہ ان کے پروجیکٹ کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں بلاک چین فیلو پروگرام کیلئے اسکریننگ کا عمل 3مارچ 2018سے ہوگا۔اس بات کا اعلان ایج باکس کے بانی راشد جمال نے ٹرسٹ ورکس کی جانب سے بلاک چین کی دوسری ملاقات کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بلاک چین ماہرین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اوینزا انوویٹیو کے گلوبل مارکیٹنگ کے سربراہ معظم کامران نے کہا کہ دبئی حکومت کی معاونت سے دبئی انقریب بلاک چین میں عالمی مارکیٹ کا مرکز بننے والا ہے، اسی طرح پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ بلاک چین ٹیکنالوجی میں حائل مسائل پر قابو پایا جائے ،ملک میں موجود کوڈرز اور ڈویلپرز کی معاونت کی جائے۔ اس سلسلے میں ٹرسٹ ورکس ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔