گلف فوڈ نمائش میں رائس ایکسپورٹرزایوارڈ تقریب آج ہوگی،چوہدری سمیع
کراچی (کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے سینیئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے گذشتہ روز گلف فوڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ گلف فوڈ نمائش خوراک کے سلسلے میں ہونیوالی دنیا کی اہم ترین نمائش ہے جس میں دنیا کے کئی ممالک خصوصاََ خوراک کے برآمدکنندگان مثلاََ پاکستان ، انڈیا ، تھائی لینڈ ، ویتنام و دیگر ممالک کی کمپنیاں اپنے اسٹال لگاتی ہیں ۔ یہ نمائش 22فروری تک جاری رہے گی ۔اس سال وفاقی سیکریٹری تجارت یونس دھاگہ اور سیکریٹری ٹڈاپ انعام اللہ خان نے خصوصی دلچسپی لے کر اس نمائش میں پاکستانی پویلین کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں جو کہ امید ہے کہ آئندہ سال اس میں مزید بہتری آئے گی ۔ مہمان خصوصی دبئی کے وزیر برائے سائنسی تحقیقات شیخ النہیان بن مبارک ال نہیان اور پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ہوں گے ۔ اس نمائش میں شرکت کرنے والے ممتاز چاول کے ایکسپورٹرز میں چوہدری محمد شفیق، ملک محمد جہانگیر ، جاوید علی غوری، فواد حامد غریب، شاہد تو ا والا ، ندیم پولانی ، ٹیکا مل، چیلارام کیولانی ودیگرریپ کے ممبران شامل ہیں ۔