مدثر چودھری انٹرنیشنل ریلیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کے ایڈوائزر مقرر
لا ہور (اپنے نامہ نگار سے )سابق کوآرڈنیٹر پاکستان با ر کو نسل و ماہر قانون مدثر چوہدری کو انٹر نیشنل ریلیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کا ایڈوئز ر مقر ر کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب بار کونسل نے باقا عدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سابق چیف جسٹس آ ف پاکستان جناب افتخار چوہدری ،ممبر پاکستان بار کونسل مقصود احمد ، ممبر پنجاب بارکونسل رانا انتظار حسین ، سیئنر ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین سمیت دیگر ایڈووکیٹس نے اس تقرری کو احسن اقدام قرار دے دیا۔ مدثر چوہدری ایڈووکیٹ اس وقت ہومین رائٹ پنجاب کے صدر بھی ہیں اور اس کے علاوہ وہ پاکستان بار کونسل کے کوآڑڈنیٹر اور پنجاب بار کونسل کے لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے سیکرٹری رہ چکے ہیں علاوہ ازیں وہ بار کے دیگر اہم عہدووں پر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا کہ میں ممبر پنجاب بارکونسل رانا انتظار حسین کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمشیہ نوجوان وکلاہ کو آگے بڑھنے کا موقع دیا انہوں نے بتا یا کہ وہ بار اور بنچ کے تعلقات کو مضبوط کر نے کے لئے کوشاں رہیں گے اور جہاں تک ہو سکا نو جوان وکلاء کے نسائل حل کرنے کی کوشش کر ئیں گے ۔انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ وکلائ کو پلاٹ دینے اورممنو ع ہبور کا اسلحہ دینے والا اپنا وعدہ پورا کر ئیں اور پو رے پاکستان کے وکلاء کو سکیورٹی دی جائے ۔