پولیس کا سرچ آپریشن 11 مشکوک افراد گرفتار
لاہور (نامہ نگار) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 11 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ نامکمل کوائف پر 11 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔