ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے ٹریفک آگاہی کیمپ کا دوسرا دن، شہریوں میں تحائف تقسیم
لاہور(نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے گلشن اقبال پارک میں دوسرے روز بھی ٹریفک آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا اور شہریوں میںتحائف تقسیم کئے۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے گلشن اقبال پارک میں بچوں میںٹریفک آگاہی شعور اجا گر کرنے کے لئے ان کو زیبرہ کراسنگ ڈیمودے کر ایجوکیٹ کیا ۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹائون عمر فاروق، ٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینیجرتسلیم شجاع ،ڈی ایس پی اقبال ٹائون سرکل رانا اشفاق،ٹریفک ایجوکیشن ٹیم ، بچوںسمیت شہریوں کی کثیر تعدادموجودتھی۔