قومی زبان اردو تحریک کا ’’کاروان دفاع پاکستان‘‘ آج نکلے گا
لاہور (پ ر) قومی زبان اردو تحریک کے زیر قیادت عزیز ظفر آزاد نے آج سہ پہر 3 بجے مسجد شہداء شاہراہ قائداعظم سے اسمبلی ہال تک کاروان دفاع پاکستان کا اہتمام کیا ہے جس میں عہدیداران انجمن تاجران مال روڈ، انجمن تاجران نقی مارکیٹ کے عہدیداروں، صحافی برادری کے سرکردہ کالم نگار، اینکرز پرسن، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفود شرکت کرینگے۔