عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے: مولانا عزیز الرحمن
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ختم نبوت تاجر کنونشن اردو بازار میں مجلس ضلع لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکر کی صدارت میں ہوا۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما، مولانا عزیز الرحمن ثانی،انجمن تاجران کے مرکزی عہدیداران حاجی محمد عابد، محمد افضال، اسد اللہ، محمد یاسر، وفاق المدارس العربیہ لاہور ڈویژن کے مسئول مولانا مفتی عزیزالرحمن ،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا سیدضیاء الحسن شاہ ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا خالدمحمودسمیت سینکڑوں کی تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی۔کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے ۔