دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں: آمنہ مریم
لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹس ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازول قربانیاں دی ہیں۔ جن کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ پاک فوج دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پرعزم اور پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ قائد اور اقبال کا پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔ آپریشن ضرب عضب اورردالفساد کے ذریعے ہماری فورسز نے سینکڑوں دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔