عمران شادی کریں طلاق دیکر خواتین کی بے عزتی نہ کریں:غفور حیدری عمران نے مایوس کیاہے: جمشید دستی غیر سنجیدہ میں شادی پر مبارکباد: رانا تنویر اپنی خوشی کیلئے انصاف کی دھجیاں بکھیردیں: بلور
اسلام آباد +شیخوپورہ (صباح نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ عمران خان شادیاں کریں مگر طلاق دیکر خواتین کو بے عزت نہ کریں، لگتا نہیں کہ عمران خان بھی وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے جس طرح طلاق کی شرح ہے اور جس انداز سے وہ خواتین کو طلاق دیکر بے عزت کر رہا ہے یہ بھی اسلامی اور شرعی فعل نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں عمران خان شادی کریں مگر بیویوں کو سنبھالے ایک آدمی بیویوں کو نہیں سنبھال سکتا تو وہ ملک کو کیا سنبھالے گا ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عمران خان کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ شادی کرتے ہیں پھر چھپاتے ہیں۔ پھر عوام کے سامنے لاتے ہیں اللہ کرے اس مرتبہ شادی کے معاملے پر ٹھہر جائے،عمران مجھے جنونی لگتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے عمران کو شادی کی مبارکباد دی۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے بڑا سیاسی دھماکہ کیا ہے تاہم انہیں صادق اور امین قرار دینے والوں کو اب اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ ملک کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی لیڈر نے یہ کام نہیں کیا، اپنی خوشی کیلئے دوسروں کا گھر برباد کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ جمشید دستی نے کہاہے کہ قوم سیاستدانوں سے مایوس ہوچکی ہے عوام نے عمران خان سے امیدیں وابستہ کیں تھیں مگر عمران خان نے بھی عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا شادی کی ایک عمر ہوتی ہے اس عمر میں عیاشیوں کیلئے شادی کی جاتی ہے نواز شریف کی ملک دشمنی عیاں ہوچکی ہے مودی سے دوستی ،کل بھوشن کے معاملہ پر عالمی عدالت سے حکم امتناعی ہوجانا ،امریکہ کو ملکی راز دینا ،اداروں سے ٹکراﺅ سے ثابت ہوگیا ہے کہ نوا زشریف پاکستان سے مخلص نہیں وہ اقتدار کے لیے گھناﺅنا کھیل بھی کھیل سکتا ہے۔