پی آئی اے، سٹیل ملز کی نجکاری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: ایف پی سی سی آئی
لاہور( کامرس رپورٹر) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے خسارے میں چلنے والے دواہم قومی اداے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز اور پاکستان سٹیل ملزکی نجکاری کی با ضابطہ منظوری کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے لاہور اکنامک جرنلسٹز ایسوسی ایشن (لیجا)کے نو منتخب عہدہداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر لیجا کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے لاہور اکنامک جرنلسٹز ایسوسی ایشن (لیجا)کے نو منتخب عہدادار صدر ناصر جمال،نائب صدر محمد اصغر علی،سیکرٹری جنرل سعید بلوچ،فنانس سیکرٹری شہزاد خان ابدالی،ایگزیکٹوکمیٹی ممبران فاخر امین ملک،احسن صدیق،عبدالقادر مدنی سے حلف لیا۔