محکمہ لائیو سٹاک میں خدمت گروپ بلامقابلہ منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک میں ایپکا یونٹ کا خدمت گروپ بلا مقابلہ منتخب ہو گیا۔ لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ 16۔ کوپر روڈ میں ہونے والے انتخابات میں خدمت گروپ کے مقابلے میں کسی بھی عہدہ پر کوئی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے گئے جس پر چیف الیکشن کمشنر برائے الیکشن 2018-20ء ایپکا یونٹ لائیو سٹاک نے خدمت گروپ کے امیدواران کو بلا مقابلہ منتخب کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔