امریکہ شام میں آگ سے نہ کھیلے: روس کی پھر وارننگ
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس نے وارننگ دی ہے کہ امریکہ شام میں آگ سے نہ کھیلے۔ روسی وزیر خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ واشنگٹن، شام کے حصے بخرے کرنا چاہتا ہے۔ دریائے فرات کے مشرق میں امریکہ آزاد خطہ بنا رہا ہے۔ امریکہ شام کو توڑنے سے باز آجائے تو امن قائم ہوجائے گا۔ شواہد موجود ہیں کہ امریکہ نصرہ فرنٹ سے نرمی برت رہا ہے۔ اس سے قبل ابھی روسی وزیر خا رجہ اس قسم کے بیانات دے چکے ہیں۔