ٹرینوں کی آمدورفت میں بہتری بھارت ہائپر لوپ سسٹم تیار کریگا
نئی دہلی (بی بی سی) دنیا بھر میں تیز ترین ٹرین نظاموں پر کام ہورہا ہے اور اب اس میں بھارت کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جس نے ہائپر لوپ نامی سسٹم کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور ارب پتی سر رچرڈ برانسن نے شراکت داری سے ریاست مہاراشٹر ورجن ہائپر لوپ ون کی تعمیر کا اعلان کیا۔ یہ تیز ترین ریلوے نظام ممبئی اور پونے کے درمیان تعمیر کیا جائے گا۔