بھارت: انتخابی مہم کے دوران کار میں بم دھماکہ‘ امیدوار سمیت 4 ہلاک
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست میگھالا میں انتخابی مہم کے دوران بم دھماکے سے امیدوار جوناتھن این سنگما اور اسکے 4 ساتھی ہلاک ہو گئے۔ یہ مہم چلا رہے تھے کار میں دھماکہ ہونے سے مکمل تباہ ہو گئی۔ مرنے والوں میں پولیس اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں۔ مقتول لیڈر عوامی اجتماع سے خطاب کرنا چاہتے تھے۔ وزیراعلیٰ موکل سنگما نے کہا تیزی سے انکوائری کریں گے یہ سیاسی قتل اور علیحدگی پسند ملوث ہیں کسی کو امن متاثر نہیں کرنے دیں گے۔