جوہری ہتھیار دنیا کیلئے خطرناک‘ وعدہ ہے کبھی پہل نہیں کرینگے: چین
میونخ (آن لائن) چین کی قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہ فو اینگ نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ دنیا کے لئے خطرناک،وعدہ ہے کبھی پہل نہیں کریں گے، سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہ فواینگ نے کہا کہ جوہری ہتھیار دنیا میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا اسلحہ ہے، تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے عالمی انتظام و انصرام کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اپنا نا چاہئے۔