پاکستان اور بھارت کی دشمنی سے کشمیر تباہی‘بربادی کا مرکز بن گیا:محبوبہ مفتی
کولگام(اے این این ) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بندوق تباہی کی علامت اورامن خوشحالی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اورپاکستان کی مخاصمت سے جموں وکشمیرتباہی وبربادی کامرکزبن گیا ہے ۔وزیر اعلی نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ آپ مجھے امن دیں، میں مذاکرات اور مزید آر پار راستے کھولنے کی وکیل بنوں گی۔ کولگام میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے بعدواری پورہ کنڈکولگام میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بندوق اورملی ٹنسی نے نہ صرف کشمیرکوتباہی دی بلکہ بندوق کی وجہ سے ہمارے نوجوانوں کامستقبل بھی تباہ ہورہاہے ۔محبوبہ مفتی نے کہابندوق کشمیرسے جڑے مسائل کاحل فراہم نہیں کرسکتا۔